اسلامی سربراہی کانفرنس میں وزیر اعظم کو تقریر کا موقع ملنا چاہیئے تھا، اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان نفاذ اسلام کے ذریعے ہی مستحکم ہو سکتا ہے، ریاض حسین شاہ

قانون ناموس رسالت کو بدلنے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی،بیان

پیر 22 مئی 2017 21:06

اسلامی سربراہی کانفرنس میں وزیر اعظم کو تقریر کا موقع ملنا چاہیئے تھا، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں وزیر اعظم کو تقریر کا موقع ملنا چاہیئے تھا۔ اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان نفاذ اسلام کے ذریعے ہی مستحکم ہو سکتا ہے۔اہل حق ناموس رسالت کی پاسبانی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

قانون ناموس رسالت کو بدلنے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ پاکستان میں وائٹ ہائو س نہیں اللہ اور اس کے رسول کا حکم چلے گا۔

(جاری ہے)

حکومت اکثریتی پر امن اور محب وطن مکتبہ فکر کو جائز مقام دے۔اہلسنّت دہشتگردی کے خاتمے کے جہا د میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ صوفیاء کے ماننے والوں کا اتحاد ہی استحکام پاکستان کی بنیاد بن سکتا ہے۔ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

قومی قائدین قومی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایجنڈا تیار کریں او ر میثاق پاکستان پر دستخط کریں۔ امریکہ نواز پالیسی ختم کی جائے۔ پاکستان میں غیر ملکی مداخلت فساد کی اصل جڑ ہے۔ امت مسلمہ کے اتحاد میں ایران سعودی کشیدگی رکاوٹ ہے۔ استعماری و طاغوتی طاقتوں نے اسلام اور مسلمانوں کو ٹارگٹ کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :