لاہور ،کسٹمز عملے کے جنرل پوسٹ آفس میں کاروائی ،پیرو سے آنیوالے پارسل سے 480 گرام کوکین برآمد

پیر 22 مئی 2017 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) کسٹمز عملے کے جنرل پوسٹ آفس میں کاروائی کرتے ہوئے پیرو سے آنیوالے پارسل سے 480 گرام کوکین برآمد کر لی ہے تفصیلات کے مطابق کسٹمز عملے نے جنرل پوسٹ آفس میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کوکین برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیرو سے بھجوائے تھرموس کی تہہ میں کروڑوں کی کوکین چھپائی گئی تھی۔ یہ کوکین قصور کے رہائشی محمد آصف کے نام پر بھجوائی گئی تھی۔ کسٹمز عملے نے کوکین برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔(علی)

متعلقہ عنوان :