پشاور،اقبال ظفرجھگڑا کاخیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت

پیر 22 مئی 2017 21:04

پشاور،اقبال ظفرجھگڑا کاخیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں ریموٹ کنٹرول ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) اقبال ظفرجھگڑا نے پیرکے روز خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں امن کمیٹی کے اہلکاروں کی شہادتوں پرافسوس کا اظہارکیاہے اور کہاہے کہ اس انسانیت سوز اوربزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصر زیادہ دیر تک قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

گورنرنے کہاکہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے متزلزل نہیں ہوسکتے۔انہوںنے پولیٹیکل انتظامیہ کوہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہتر علاج و معالجے کی سہولیات مہیاکی جائیں۔ گورنرنے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی دعاکی ہے۔ #

متعلقہ عنوان :