پشاور، مولانالطف الرحمن اورمحمودخان بیٹنی کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) اراکین صوبائی اسمبلی مولانالطف الرحمن اورمحمودخان بیٹنی نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنر کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے گفتگو کی اور علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویزپیش کی۔ اس موقع پرگورنرنے صوبائی اسمبلی کے اراکین کو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔ #

متعلقہ عنوان :