سی پیک کے تحت میگاپراجیکٹ پرکام جاری ہے ، احسن اقبال

چین کے ساتھ جوبھی بڑامعاہدہ ہوگااسے پبلک کیاجائیگا،سی پیک کے تحت توانائی بحران پرقابوپارہے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 21:04

سی پیک کے تحت میگاپراجیکٹ پرکام جاری ہے ، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) وفاقی وزیربرائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک کے تحت میگاپراجیکٹ پرکام جاری ہے ،چین کے ساتھ جوبھی بڑامعاہدہ ہوگااسے پبلک کیاجائیگا،سی پیک کے تحت توانائی بحران پرقابوپارہے ہیں ۔پیرکے روزنجی ٹی وی سے گفتگومیں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ ملکی معیشت کاحجم300ارب ڈالرتک پہنچ چکاہے ،موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کے حجم میں اضافے کیلئے قرضہ لیا،اب پاکستان کی معیشت مستحکم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ 10ہزارمیگاواٹ کے توانائی منصوبے پرکام جاری ہے ،سی پیک کے تحت میگاپراجیکٹ سے توانائی بحران پرقابورہے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے تحفہ ہے ،2013ء میں پاکستان کی معیشت نیچے جارہی تھی اب مستحکم ہورہی ہے ،حکومتیں الیکشن کے سال میں بجٹ خسارے کوبڑھادیتی ہیں ،ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے ترقیاتی بجٹ کاحجم بڑھایاہے ۔

(جاری ہے)

دورہ چین کے دوران 2منصوبوں کامعاہدہ کیا،گوادرپورٹ کاماسٹرپلان رواں سال کے آخرتک مکمل ہوجائیگا،چین کے ساتھ جوبھی معاہدہ ہوگااسے پبلک کیاجائیگا،ایٹ بے ایکسپریس وے سے ہائی وے تک 19میل لمبی سڑک بنے گی۔منصوبے کے تحت5کلومیٹرلمباپل سمندرکے اوپرتعمیرکیاجائیگا۔احسن اقبال نے کہاکہ سابق وزیراعظم ملک فیروزخان نون کے دورمیں گوادرپاکستان کوملا،ان کے نام سے لوئی منصوبہ منسوب کیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبہ مکمل شفاف ہے ،منصوبے پرکسی قسم کاابہام پیداکرنامنصوبے کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :