پی آئی اے کے جس طیارے سے منشیات برآمد ہوئی، مریم نواز کو اسی طیارے میں لندن جانا تھا: ذرائع

muhammad ali محمد علی پیر 22 مئی 2017 20:35

پی آئی اے کے جس طیارے سے منشیات برآمد ہوئی، مریم نواز کو اسی طیارے میں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مئی2017ء) ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پی آئی اے کے جس طیارے سے منشیات برآمد ہوئی مریم نواز کو اسی طیارے میں لندن جانا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لندن جانے والی پی آئی اے پرواز کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران پی آئی اے کے طیارے سے 18 کلو ہیرون برآمد ہوئی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اسی طیارے سے لندن جانا تھا۔