Live Updates

داخلی و خارجی شرپسندوں کی بیخ کنی کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے‘پختونخوا حکومت زخمیوں کو علاج کیلئے مکمل تعاون اور اقدامات اٹھائے‘آج کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعاگو ہیں‘دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ‘دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیںہونگے‘ دشمنوں کی بزدلانہ حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے

تحریک انصاف کے رہنمائو ں عمران خان ‘ شاہ محمود ‘ جہانگیر ترین اور شفقت محمود کی خیبر ایجنسی میں بم دھماکے کی مذمت

پیر 22 مئی 2017 21:03

داخلی و خارجی شرپسندوں کی بیخ کنی کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے‘پختونخوا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود سمیت جماعت کی اعلی قیادت نے خیبر ایجنسی میں بن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی کاروائیاں باعث تشویش ہیں۔

داخلی و خارجی شر پسندوں کی بیخ کنی کے لیئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہونگے۔ شفقت محمود نے کہا کہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گرد جلدعبرت ناک انجام سے دوچار ہونگے۔ قیادت نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لیئے دعا کی۔ قیادت نے صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات