اسلامی سربراہی کانفرنس میں راحیل شریف کو زیادہ توجہ دی گئی

نواز شریف سے اختلافات اپنی جگہ لیکن وہ ملک کے وزیراعظم ہیں انہیں زیادہ توجہ اور عزت دی جانی چاہیے تھی: شیریں مزاری

muhammad ali محمد علی پیر 22 مئی 2017 20:26

اسلامی سربراہی کانفرنس میں راحیل شریف کو زیادہ توجہ دی گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مئی2017ء) شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو اسلامی سربراہی کانفرنس میں زیادہ توجہ اور عزت دی جانی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز اسلامی سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کو تقریر نہ کرنے دینے کے واقعے کے شدید مذمت کی۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں راحیل شریف کو زیادہ توجہ دی گئی۔ نواز شریف سے اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن وہ ملک کے وزیراعظم ہیں۔ انہیں اسلامی سربراہی کانفرنس میں زیادہ توجہ اور عزت دی جانی چاہیے تھی۔