پی ٹی سی ایل کے ہڑتالی ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

پیر 22 مئی 2017 20:56

پی ٹی سی ایل کے ہڑتالی ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل کے ہڑتالی ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار لطف اللہ خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین پاکستان کے تحت پرامن احتجاج کرناہر شہری کا بنیاد ی حق ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل یونین نے ملازمین کے حقوق کے لئے پرامن احتجاج کیا تو انتظامیہ نیکسی قانونی جواز اور انہیں شوکاز نوٹس دئیے بغیر نوکریوں سے برطرف کر دیا۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ غیر قانونی طورپر برطرف ملازمین کی بحالی کے احکامات صادر کئے جائیں۔ دوران سماعت پی ٹی سی ایل کی قانونی مشیر نے عدالت سے جواب داخل کرنے کی استدعا کی۔ جس پر فاضل عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔