ملالہ کو سر پر گولی لگی ہی نہیں تھی

گولی ملالہ کے رخسار کی ہڈی کو چھو کر گزری تھی، فاٹا سے تعلق رکھنے والے بچی زرمینہ وزیر پر ملالہ کی وجہ سے کی جانے والی تنقید نے تمام معاملے کے حقائق سے پردہ اٹھانے پر مجبور کیا: ایم این اے مسرت عالم زیب

muhammad ali محمد علی پیر 22 مئی 2017 20:17

ملالہ کو سر پر گولی لگی ہی نہیں تھی
سوات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مئی2017ء) مسرت عالم زیب کا کہنا تھا کہ ملالہ کو سر پر گولی لگی ہی نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی مسرت عالم زیب نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملالہ کو سر پر گولی لگی ہی نہیں تھی۔ گولی ملالہ کے رخسار کی ہڈی کو چھو کر گزری تھی تاہم ہر جگہ یہ ظاہر کیا گیا کہ ملالہ کے سر پر گولی لگی ہے۔

(جاری ہے)

مسرت عالم کا کہنا ہے کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے بچی زرمینہ وزیر پر ملالہ کی وجہ سے کی جانے والی تنقید نے انہیں تمام معاملے کے حقائق سے پردہ اٹھانے پر مجبور کیا۔ زرمینہ وزیر کا تعلق فاٹا سے ہے جس نے سی ایس ایس امتحانات میں ٹاپ کیا۔ لیکن اسے ملالہ کیساتھ ملانے کی کوشش کی گئی۔ زرمینہ نے جب اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تو اسے سوشل میڈیا پر شدی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہی بات تھی جو انہیں شدید ناگوار گزری اور انہوں نے ملالہ کے ڈرامے کے تمام حقائق سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :