Live Updates

مرکزی ترجمان پی ٹی آئی نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کردیا

خورشید شاہ صاحب نے وہ پختونخوا دیکھا ہی نہیں جہاں ادارے فعال اور عوام خوشحال ہیں ،بیان

پیر 22 مئی 2017 21:45

مرکزی ترجمان پی ٹی آئی نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے کہا ہے کہ خورشید شاہ صاحب نے وہ پختونخوا دیکھا ہی نہیں جہاں ادارے فعال اور عوام خوشحال ہیں۔پختونخوا حکومت کی مثالی کارکردگی کا سندھ میں پیپلزپارٹی کی خستہ حال کارکردگی سے کوئی موازنہ ممکن ہی نہیں۔پیپلز پارٹی نے سندھ کو لاقانونیت، کرپشن اور جہالت کے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے قائد حزب اختلاف کی عمران خان پر تنقید کاانتہائی سخت جواب دیتے ہوئے کیا۔ شفقت محمود نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا باقائدہ پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ ذات اور مفاد کی سیاست نے سندھ کے معصوم عوام کو عملاً غلامی کی زنجیروں میں باندھ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ان حکمرانوں کی وجہ سے سندھ کے ہسپتال علاج کے بجائے موت بانٹ رہے ہیں۔

انہوں نے سندھ کی ذرخیز دھرتی کو بانجھ بنا رکھا ہے جو اناج کی بجائے افلاس جنتی ہے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ خورشید شاہ صاحب سندھ کی دھرتی آپ اور آپ کی جماعت سے نجات کیلئے عمران خان کی راہ تک رہی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کے حالیہ دوروں میں لاکھوں سندھی عوام نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔خورشید شاہ صاحب جان لیں باشعور اور غیرت مند سندھی عوام غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکنے کا عزم کر چکے ہیں۔

شفقت محمود نے واضح کیا کہ سندھ کو غربت، جہالت، کرپشن اور لاقانونیت جیسی آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے "تبدیلی کا سونامی" ناگزیر ہے۔سندھ میں پولیس سے مقامی انتظامیہ تک ہر ادارے کو کثافتوں سے پاک کریں گے۔پختونخوا سے شروع ہونے والا تبدیلی کا یہ سفر سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے عوام کی نجات کا وسیلہ بنے گا:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات