پشاور،انسداددہشتگردی کی عدالت نے سات سالہ بچے کے اغوا میںملوث چارملزمان کو مجموعی طور پر 100سال قید کی سزا سنادی

پیر 22 مئی 2017 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دوکروڑروپے تاوان کی غرض سے سات سالہ بچے کو اغواکرنے میںملوث چارملزمان کوجرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 100سال قید کی سزا سنادی ہے،استغاثہ کے مطابق حبیب نور ولد خان ساکن کرم ایجنسی حال ٹل، مہابت خان ولد شرین خان ساکن افغانستان خوست حال ٹل ، شیرمرجان ولد گل بت خان کرم ایجنسی،خالد رحمن ولد محمدرحمان ساکن افغانستان پرالزام ہے کہ انہوں نی9اگست2016کو کوہاٹ میں اپنے گھرکے سامنے سے سات سالہ طفیل عنایت ولد بسم اللہ جان کواغواکرکے بعد میں دوکروڑروپے کاڈیمانڈکیا گزشتہ روز عدالت نے دائر مقدمے کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل مکمل کرکے چاروں ملزمان کومجموعی طور پر100سال قیدکی سزاسنادی۔

متعلقہ عنوان :