Live Updates

عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں،چوہدری محمد سرور

قوم کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے عمران خان کی جہدو جہد نے قومی دولت لوٹنے والے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا،تحریک انصاف کے رہنماء کا تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 21:41

عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں،چوہدری محمد سرور
کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد سرور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں قوم کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے عمران خان کی جہدو جہد نے قومی دولت لوٹنے والے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا ۔

(جاری ہے)

اب پوری قوم کرپشن کے بادشاہ نواز شریف کا احتساب چاہتی ہے عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں قوم عمران خان کے ساتھ ہے جبکہ ظلم اور اندھیرنگری کی رات ختم ہونیوالی ہے اور عوام بہت جلد نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کر نے کا جشن منائیں گئے ۔ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے اب یہ ہفتوں کی نہیں بلکہ چند دنوں کے مہمان ہیںکرپشن کا دفاع کر نے والے درباری وزراء جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گئے ۔ اس موقع پر رائے نورحسن جھکڑ ،چوہدری محمدعلی ،میاں ارشاد آف یو کے ،سرور چشتی راشد ،ڈاکڑ ظفر جھکڑ ،ڈاکڑ افتخار انجم ،رانا شفیق بلا ،زاہد مغل نے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات