کمالیہ: تحریک شعور پاکستان کی کمالیہ چیچہ وطنی روڈ کو ون وے بنانے کے لئے ریلی

ریلی راوی پل سے شروع ہو کر تھانہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی

پیر 22 مئی 2017 21:41

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) تحریک شعور پاکستان کے صدر رائے عرفات کالیا کی قیادت میں کمالیہ چیچہ وطنی روڈ کو ون وے بنانے کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی راوی پل سے شروع ہو کر تھانہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے اختتام پر صدر تحریک شعور پاکستان کے صدر رائے عرفات کالیا نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کمالیہ چیچہ وطنی روڈ پر ہیوی گاڑیوں کی تعداد پہلے کی نسبت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

جس کی وجہ سے اس روڈ پر آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں اور بہت سے افراد ان حادثات میں اپنی جان گنوا چکے ہیںجبکہ بہت سے افراد زخمی ہونے کے بعد معذور ہو چکے ہیں۔ اس سڑک کو ون وے کرنے حادثات میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔ جس سے جانی نقصان ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ ہم ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سڑک کو ون وے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :