ساہیوال، کوٹلہ ادیب شہید کے قریب پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو ہلاک چار فرار

پیر 22 مئی 2017 21:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) کوٹلہ ادیب شہید کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلہ کے نتیجہ میں دو ڈاکو ہلاک اور چار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، مارے جانے والے ڈاکوئوں میں مظہر عرف مظہری اور امجد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کسووال کی پولیس پارٹی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے دو ڈاکوئوں مظہر عرف مظہری اور امجد کو لیکر ریکوری کے لیے چیچہ وطنی آ رہے تھے کہ کوٹلہ ادیب شہید کے قریب ڈاکوئوں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور زیر حراست ڈاکوئوںکو چھڑانے کی کوشش کی فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دونوں ڈاکو مارے گئے ، پولیس کا موقف ہے کہ ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں اور ان کے چار ساتھی جنگل میں فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے جنگل کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے دونوں ڈاکو پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :