ترک صدرطیب اردوان ’ آق‘ پارٹی کے دوبارہ بلامقابلہ سربراہ منتخب

پارٹی قیادت کے انتخابات میں جماعت کی سربراہی کے لیے اردوان کے مقابلے میں دوسرا کوئی امید وار نہیں تھا

پیر 22 مئی 2017 21:41

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء)ترکی کی حکمران جماعت ’انصاف وترقی ) آق( نے پارٹی قیادت کے چناؤ کیلئے ہونے والے انتخابات میں صدر طیب اردوان کو جماعت کا دوبارہ سربراہ منتخب کرلیا۔ حالیہ پارٹی قیادت کے انتخابات میں جماعت کی سربراہی کے لیے اردوان کے مقابلے میں دوسرا کوئی امید وار نہیں تھا۔ وہ بلا مقابلہ جماعت کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت کے نائب صدر حایاتی یازدجی نے بتایا کہ پارٹی انتخابات میں اردوان نے 1414 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ انقرہ اسٹیڈیم میں ہونے والے انتخابات میں اردوان کو پارٹی سربراہ منتخب ہونے پر کارکنان کی خوشی دیدنی تھی۔اس موقع پر صدر اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مخصوص کانفرنس جس میں 1470 ارکان جماعت کو مدعو کیا گیا تھا نئے ترکی کا نقطہ آغازہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ، اقتصادی ترقی، شہری حقوق، بنیادی شہری آزادیوں اور سرمایہ کاری سمیت کئی دیگر شعبوں میں ترکی تیزی کیساتھ آگیبڑھے گا۔۔