رانا تنویر حسین کی بیلاروس کی سٹیٹ ملٹری انڈسٹریل کمیٹی کے چیئرمین گریلیرگئی سے ملاقات ،ْ مختلف امورپر تبادلہ خیال

پیر 22 مئی 2017 21:33

رانا تنویر حسین کی بیلاروس کی سٹیٹ ملٹری انڈسٹریل کمیٹی کے چیئرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بین الاقو امی جنگی اور فوجی سامان کی نمائش میلکس2017کے موقع پر بیلاروس کی سٹیٹ ملٹری انڈسٹریل کمیٹی کے چیئرمین گریلیرگئی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امو ر خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبہ میں تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گریلیرگئی نے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے باہمی تجارت اور سرمایہ کای کے فروغ اور دفاعی صنعتوں کے درمیان قریبی روابط کے قیام پر زور دیا ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے دفاع کے شعبے میں پاک۔ بیلا روس مشترکہ منصوبہ اعلیٰ اور بہترین ماحول فراہم کرتا ہے ۔ گریلیرگئی نے اس خواہش کا اظہا رکیا کہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتیں ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ انہوںنے اس بات پر اتفاق کیا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کی بہت گنجائش موجودہے۔