وزیر اعظم پانا ما کیس میں اپنے جن حقوق سے دستبر دار ہوئے تھے جے آئی ٹی کے سامنے سارے حقوق استعمال کرینگے ،ْ طلال چوہدری

عمران خان ان لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جو فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 21:33

وزیر اعظم پانا ما کیس میں اپنے جن حقوق سے دستبر دار ہوئے تھے جے آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پانا ما کیس میں اپنے جن حقوق سے دستبر دار ہوئے تھے جے آئی ٹی کے سامنے سارے حقوق استعمال کرینگے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاناما کیس میں اپنے جن حقوق سے دستبردار ہوئے تھے ،ْ جے آئی ٹی کے سامنے وہ سارے حقوق استعمال کریں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان نے پاناما کیس میں کئی قانونی حقوق چھوڑے مگر جے آئی ٹی میں قانونی حقوق لینے کا اختیار رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے جے آئی ٹی وزیراعظم کو کسی اور قانون سے نہیں جانچے گی،ْ یہ نہیں ہوسکتا کہ حسن اور حسین نواز کے لیے بیرون ملک مقیم دیگر پاکستانیوں سے مختلف قانون ہو ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کی معلومات ہمیشہ ناکافی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قومی امور کا نہیں پتا، بین الاقوامی امور تو دور کی بات ہے،سعودی عرب میں چند ملکوں کو بلایا گیا تھا جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان ان لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جو فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور فوج کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ان لوگوں کو آزادی اظہارِ رائے کی تمیز سکھائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :