قومی ائیر لائن کے آئے روز سکینڈلز منظر عام پر آرہے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رنیگ رہی ‘اعجاز چوہدری

لندن میں پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن ،لاہور سے لند ن جانے والی فلائٹ سے ہیروئن کا برآمد ہو نا حکومت اور پی آئی اے انتظامہ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے

پیر 22 مئی 2017 22:54

قومی ائیر لائن کے آئے روز سکینڈلز منظر عام پر آرہے ہیں مگر حکمرانوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ملکی عزت کی کوئی فکر نہیں ہے،قومی ائیر لائن کے آئے روز سکینڈلز منظر عام پر آرہے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رنیگ رہی ، لندن میں پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن کا برآمد ہو نا اور پھر لاہور سے پی آئی اے کی لند ن جانے والی فلائٹ سے 20 کلو ہیروئن کا برآمد ہو نا حکومت اور پی آئی اے انتظامہ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کی ان حرکا ت کی وجہ سے پاکستان کی پوری دنیا میں رسوائی ہورہی ہے ، موجودہ دور حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کے کرپٹ اور بد دیانت ٹولے نے عالمی ریکارڈ بنا نے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے ، دنیا کی صف اول کی ائیر لائن پی آئی اے کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے ،قومی ائیر لائن کو پائوں پر کھڑا کر نے کے حکمرانوںکے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ، پی آئی اے میں ہر طرف مافیا کا راج قائم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے پی آئی اے جیسے منا فع بخش ادارے کو تباہ کر دیاہے ، کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ملک میں کرپشن کا باعث بن رہے ہیں ،آصف زردای اور نوا ز شریف مافیا ملک کو دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹ رہے ہیں لوٹ مار کیلئے دو نو ں نے اپنی باریاں لگا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :