آصف زرداری کی خیبرایجنسی میں امن کمیٹی کے رضاکاروں پر بم حملے کی مذمت

پیر 22 مئی 2017 22:49

آصف زرداری کی خیبرایجنسی میں امن کمیٹی کے رضاکاروں پر بم حملے کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے خیبرایجنسی میں امن کمیٹی کے رضاکاروں پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

انسانیت اور امن کے دشمنوں کی شکست یقینی ہے۔ آصف علی زرداری نے امن کمیٹی کے رضاکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کے ورثاکے غم میں برابر کی شریک ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حملہ کرنے والے درندوں کو گرفتار کرکے انصاف میں کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ۔۔طارق ورک