فیصل آباد: خاتون کو 10 لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے والے کیخلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج

پیر 22 مئی 2017 22:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) خاتون کو 10 لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے والے کیخلاف عدالتی حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقہ میں سلیم نے سکینہ بی بی کو 10 لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا‘ جس پر خاتون نے عدالت میں رٹ دائر کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔