مظفرآباد، احاطہ سول سیکرٹریٹ سے موٹرسائیکلوں کا پٹرول غائب ہونیلگا

پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل اور گاڑیاں چوری ہونے کا خدشہ

پیر 22 مئی 2017 23:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) احاطہ سول سیکرٹریٹ سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوںموٹرسائیکلوں کا پٹرول غائب‘ پارکنگ نہ ہونے کے باعث دفاتر سے دور اور پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل اور گاڑیاں چوری ہونے کا خدشہ‘ سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاران کا ذمہ داری لینے سے انکار ‘ گیٹ پر مامور پولیس اہلکاران کی جانب سے مخصوص لوگوں کو داخلے کی اجازت مل جاتی ہے جبکہ چھوٹے ، بے وسیلہ ملازمین کے داخلے پر پابندی ہوتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ میں چھوٹے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ گیٹ سے پرائیویٹ موٹرسائیکل اور گاڑیوں کا داخلہ روکنے کی وجہ سے روزانہ درجنوں موٹر سائیکلز کا پٹرول غائب ہو جاتا ہے ۔ حکومتی اقدامات کے باعث سیکرٹریٹ ملازمین شدید مشکلات سے دو چار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پارکنگ نہ ہونے کے باعث دفاتر سے دور اور پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل اور گاڑیاں چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے ۔

جس سے چھوٹے ملازمین کا شدید مالی نقصان ہو گا ۔ ملازمین نے حکام سے پارکنگ کی فراہمی اور گاڑیوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے ۔ جبکہ گیٹ پر موجود پولیس اہلکار 2بجے غائب ہو جاتے ہیںجس سے ملازمین کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ حکومت کی طرف سے عائد پابندی سے ملازمین دفاتر سے دور گاڑیاں اور موٹر سائیکل کھڑے کر دن بھر اذیت اور ذہنی کرب کا شکار ہو چکے ۔

متعلقہ عنوان :