کوئٹہ شہر میںٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے کنٹرول کیلئے سٹی اور سریاب ٹریفک سرکل میں خصوصی چیکنگ پروگرام

پیر 22 مئی 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) ٹریفک پولیس کوئٹہ کے ایک پریس ریلز کے مطابق کوئٹہ شہر میںٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو موثر طور پر کنٹرول کرنے کیلئے سٹی اور سریاب ٹریفک سرکل میں خصوصی چیکنگ پروگرام ترتیب دئیے ہیں۔ جس کے دوران گزیٹڈ ٹریفک پولیس آفیسران کی زیر نگرانی مختلف مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک ہفتے کے دوران ٹریفک سٹاف نے مختلف گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کئے جن میں9بس 3ٹرک1ٹریکٹر33ویگن109پک اپ297کار112رکشہ171موٹرسائیکل کے 735چالان اور195700جرمانہ کئے گئے ہیں۔

جبکہ شہر میں متفرق کارروائی میںاب تک08گاڑیاں اور موٹر سائیکل بند کی گئیں۔139کالے شیشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 155بغیر لائسنس اور 116غیر نمونہ نمبر پلیٹجو مختلف گاڑیوں سے اتار ی گئیں۔کارروائی کے دوران ایم پی اے ،ایم این اے والی 03نمبر پلیٹیںبھی اتاری گئیں۔اس حوالے سے عوام الناس سے استدعا ہے کہ وہ معاشرے کے ذمہ داری شہری ہونے کی حیثیت سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک عملہ سے تعاون کریں۔ٹریفک نظام کی درستگی میں عوامی تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :