طلال چوہدری کا حسن اور حسین نواز کے پانامہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا عندیہ

جس قانون سے عام شہریوں کو جانچا جاتا ہے اسی قانون سے شریف خاندان کو بھی جانچا جائے ،میڈیاسے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 23:18

طلال چوہدری کا حسن  اور حسین نواز کے پانامہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے حسن نواز اور حسین نواز کا پانامہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا حسن اور حسین کے لیے کوئی اور قانون ہو اور باقی غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے الگ قانون ہو ، جس قانون سے عام شہریوں کو جانچا جاتا ہے اسی قانون سے شریف خاندان کو بھی جانچا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میںجو قانون حقوق چھوڑے تھے جے آئی ٹی کے سامنے انکا استعمال کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں ، اس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا جے آئی ٹی کے سامنے آرٹیکل 248کا استعمال کیا جائے گا ،اس پر طلال چوہدری نے کہا کہ استثنیٰ پہلے مانگا ہے نہ اب مانگیں گے ،لیکن یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ حسن اور حسین کے لیے کوئی الگ قانون ہو اور باقی غیر مقیم پاکستانیوں کے کے لیے الگ قانون ہوں۔