ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم راہزن موٹرسائیکل سوار کو زخمی کرکے موٹرسائیکل چھین کر فرار

پیر 22 مئی 2017 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم راہزن ایک شخص کو زخمی کر کے اس سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے جتک روڈ پر نامعلوم راہزن ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :