ساہیوال،زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 3مزدو ر جاں بحق ، ٹھیکیدار سمیت 3زخمی 2لاپتہ

پیر 22 مئی 2017 23:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) نواحی چک 5-52ایل میں چھت گرنے سے 3مزدور جاں بحق ، ٹھیکیدار سمیت 3شدید زخمی ،2لاپتہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹھکیدار امجد ایک سرکاری افسر کی مارکیٹ کی دوکانوںپر ایک لینٹر ڈال رہے تھے اور شٹرنگ کرکے لینٹر ڈالا جا رہا تھا کہ لینٹر پر مزدوروں اور سیمنٹ وغیرہ کا بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے لینٹر کی چھت گر گئی اور جس کے ملبے تلے کام کرنے والے تمام مزدور دب گئے جس پر امدادی کاروائیوں کے بعد 3مزدوروں چک5-52ایل کے کرم علی کے بیٹے اسلم ، احمد یار کے بیٹے آصف اور منیر احمد کے بیٹے عدنان کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا جبکہ ٹھکیدار محمد امجد ، ایک حمام کا مالک کاشف اور راج سوہنا مستری شدید زخمی ہو گئے تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دو مزدو لا پتہ ہے انکی تلاش کا کام جار ی ہے۔ پولیس یوسف والا نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شرو ع کر دی ہے اور اس حادثہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :