سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی میں وزیراعظم نوازشریف ملزم بن گئے ہیں،انورمنصور

کمیشن اورجے آئی ٹی میں بہت فرق ہوتاہے،نوازشریف سےاب ملزم کی طرح تفتیش کی جائیگی۔ماہرقانون کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 19:49

سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی میں وزیراعظم نوازشریف ملزم بن گئے ہیں،انورمنصور
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء) : ماہرقانون انورمنصورنے واضح کیاہے کہ سپریم کورٹ میں پاناماکیس فیصلے کے بعدوزیراعظم نوازشریف ملزم بن گئے ہیں،کمیشن اور جے آئی ٹی میں بہت فرق ہوتاہے،نوازشریف سے اب ملزم کی طرح تفتیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی بننے کے بعد ملزم بن گئے ہیں۔

،کمیشن اور جے آئی ٹی میں بہت فرق ہوتاہے۔نوازشریف سے ملزم کی طرح تفتیش کی جائیگی۔حسن اور حسین جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے پابندہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی پاناماکیس کے فیصلے میں تاخیرکی کوشش کرے گی۔شریف فیملی کی کوشش ہوگی کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ 60دنوں میں پیش نہ کرسکے،تاکہ کیس میں تاخیرہوجائے۔