ناروالوڈشیڈنگ اور واپڈا کے کرپٹ افسران کے متعصبانہ رویے کیوجہ سے عوام کی زندگی اجبرن ہوگئی

امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان کا بیان

پیر 22 مئی 2017 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ ناروالوڈشیڈنگ اور اپڈا کے کرپٹ افسران کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے عوام کی زندگی اجبرن ہوگئی ہے گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی واپڈا حکام نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ لامتتاہی کردیا رمضان المبارک کی آمد کے باوجود مرکزی حکومت خواب خرگوش میں مبتلا ہے اور عوام کو سہولت دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ،شہری علاقوں میں بھی نارولوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے اور خصوصاً پشاور کے دیہی علاقے کو 24گھنٹو میں صرف 3گھنٹے بجلی دنیا بہت بڑا ظلم ہے طلباء کی تعلیم اور خصوصاً امتحانات کی تیاری لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو لوڈشیڈنگ نامنظور جلسے کے لیے بنائی گئی انتظامی کمیٹیوں کی تیاری جائزے کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے کہاکہ 24مئی بروز بدھ لوڈشیڈنگ نامنظور جلسہ پشاور کے عوام کی آواز ہے لوڈشیڈنگ نامنظور جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور حکمرانوں کو جھنجوڑنے کے لیے پشاور کے عوام 24مئی 4بجے بروز بدھ جناح پار ک میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔