پشاور،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سروسز کلب کیلئے تھری ڈی نقشہ مکمل ‘ 15 دن میں ضلع ناظم کا پی سی ون بنانے کا حکم

پیر 22 مئی 2017 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سروسز کلب کے لیے تھری ڈی نقشہ مکمل ‘ 15 دن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا پی سی ون بنانے کا حکم ‘ سروسز کلب ضلعی حکومت کی جائیداد 25 کنال پرانا جی ٹی ایس اڈہ کی جگہ پر تعمیر ہوگی ‘ منصوبے پر80 کروڑ روپے خرچ آئیگی‘ سروسز کلب کے 9 فلورز پر مشتمل ہوگا ‘ منصوبے سے ضلعی حکومت کی آمدن میں اضافہ جبکہ عوام کو صحت مندانہ تفریح میسر ہوگی تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیرصدارت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سروسز کلب بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہواجس میں ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ ‘ ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزاد ہ محمدطارق ‘ ماک انجینئرنگ سروسز کے چیف آرکیٹیک طاہر خٹک ‘ سول انجینئر محمدخالد‘ ڈائریکٹر پی ڈی اے حسن عارف نے شرکت کی اجلاس میں عوام کو صحت مندانہ تفریح مہیاکرنے اور ضلعی حکومت کی آمدن میں اضافے کے لئے پرانا جی ٹی ایس اڈہ جو کہ 25.7 کنال پر مشتمل واقع جی ٹی روڈ نزد لاہور بس ٹرمینل پر 9 منزلہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سروسز کلب بنانے کے لیے مختلف پلان پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سروسز کلب کے بیسمنٹ اور گرائونڈ فلور پر دکانیںجبکہ دوسری سے چھٹی منزل تک دفاتر جبکہ باقی اراضی پر کارپارکنگ مراکش کے طرز پر ایک وسیع جامع مسجد ‘ دو کیفی ٹیریا جبکہ ان ڈور جمنازیم ‘سکواش‘ بیڈمنٹن ‘ سوئمنگ پل ‘ سنوکر ‘ ٹیبل ٹینس کورٹ ‘جا گنگ ٹریک اسکے علاوہ کمرشل گیسٹ رومز بنائے جائینگے ‘ منصوبے پر 80 کروڑ روپے لاگت آئیگی ‘ پارکنگ ایریاں میں200 سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہوگی ‘ اسی طرح چھ منزلوں پر 270 دکانیں بنائی جائیگی ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سروسز کلب میں پشاور سروسز کلب کی طرز پر ممبر شپ کی جائیگی ‘ جبکہ ممبران کو ان ڈور گیمز ‘ جاگنگ اور سوئمنگ کی سہولت دستیاب ہوگی ‘ اس کے علاوہ کمرشل گیسٹ رومز ‘ دو کیفی ٹیریا اور بچوں کی کھیل کود کیلئے الگ جگہ مختص کی جائیگی ‘ اسکے علاوہ سروسز کلب میں 2 کانفرنس رومز بنائی جائیگی جہاںپر میٹنگ کی سہولت دستیاب ہوگی اسکے علاوہ کانفرنس روم میں 2بڑے سکرین بھی لگائے جائینگے ‘ اسکے علاوہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سروسز کلب میں ایمرجنسی گیٹ جبکہ الیکٹرک روم ‘ سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے الگ سیکورٹی روم بنایاجائیگا‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے نقشے کی منظوری دیتے ہوئے 15 دن میں پی سی ون تیارکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی-

متعلقہ عنوان :