پشاور کے ادویہ فروشوں کا ڈرگ رولز میں ترمیم کیخلاف شیر شاہ سوری روڈ پر احتجاج ، سڑک کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا

متعدد علاقوں میں احتجاجا دکانیں بند کردیں گئیں،مریضوں کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا

پیر 22 مئی 2017 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) پشاور کے ادویہ فروشوں نے ڈرگ رولز میں ترمیم کے خلاف شیر شاہ سوری روڈ پر احتجاج کیا اور سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔ جبکہ متعدد علاقوں میں احتجاجا دکانیں بند کردیں گئی جس سے مریضوں کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ڈرگ رولز میں ترمیم کے خلاف پشاور کے ادویہ فروشوں نے ڈبگری گارڈن سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے شیر شاہ سوری روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹریفک جام ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا میڈیکل سٹور مالکان نے میڈیکل اسٹور بند ہونے سے مریضوں اور لواحقین کو بھی ادویا ت خرید نے میں مشکلات درپیش تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اعتماد میں لیے بغیر ایکٹ کو جلد بازی میں نافذ کیاہے ڈرگ رولز میں ایسی شقیں ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔ ڈرگ رولز میں ترمیم غریب لوگوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔نئے ڈرگ رولزسے لاکھوں افرد معاشی طورپر متاثر ہوں گے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومت فوری طورپراپنا فیصلہ واپس لیں۔دوسری جانب میڈیکل اسٹور کی بندش کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔ مریضوں اور تیمارداروں نے خیبرٹیچنگ اسپتال کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :