خانقاہ ڈوگر اں سے اغوا پہلی جماعت کے طالبعلم کی نعش کھیتوں سے مل گئی ،سوئے مار کر قتل کیا گیا

پیر 22 مئی 2017 23:27

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) خانقاہ ڈوگر اں سے اغواء ہونے والے پہلی جماعت کے طالب علم کی نعش تھانہ صفدر آباد کے عقبی کھیتوں سے مل گئی ،نامعلوم وحشی درندوں نے مقتول کوسوئے مار کر قتل کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے خانقاہ ڈوگراں کے محلہ سعید نگر کے رہائشی محمد جمیل کے سات سالہ بیٹے فیضان کو گھر سے اغوا ء کرلیا ،محنت کش جمیل گردونواح کے علاقوں اور رشتے داروں سے اپنے بیٹے فیضان کے بارے میں پوچھ گچھ اور پتہ لگانے میں مصروف تھے کہ اچانک اطلاع ملی کہ ان کے بیٹے فیضاں کی نعش تھانہ صفدر آباد کے عقب سے مل گی ہے جس کو وحشی درندوں نے آنکھوں اور پیٹ میں برف توڑنے والے سوئے مار کر قتل کر دیا اور اس کی نعش کو بیدردی کے ساتھ تھانہ صفدر آباد کے بالکل قریب کھیتو ں میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔

یاد رہے کہ اس کے قبل بھی تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ پنڈی داس میں ایک 11سالہ بچے کو اغواء کے بعد درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور اس کی نعش کو بھی گھر سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر کھیتوں میں پھینک دیا گیا جس کی نعش ڈیڑھ ماہ بعد گندم کی کٹائی کے دوران ملی جس کی شناخت اس کے کپڑروں اور جوتے سے ہوئی پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود آج تک کوئی کاروائی نہ کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :