فیصل آباد،سٹی ٹریفک پولیس کا رمضان المبارک کیلئے سروے مکمل ، جلد ہی جامع ٹریفک پلان جاری کرنے کا اعلان،چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمد بگٹی

پیر 22 مئی 2017 23:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمد بگٹی نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک ٹریفک پلان کے لیے سروے مکمل کر لیا جلد ہی جامع رمضان ٹریفک پلان جاری کر دیا جائے گا ضلع بھر کے تمام رمضان المبارک سستے بازاروں سمیت اہم چوکوں میں بھی بھر پور ٹریفک ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا شہریوں کو افطاری کے اوقات میں گھر وں تک بروقت پہنچانے کے لیے ٹریفک وارڈنز کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے جائیں گے رش کے مقامات پر تمام سیکٹر انچارجز خود اپنی موجودگی میں ٹریفک گزارئیں گے۔

وہ پیر کو ماہ صیام کے حوالے سے ٹریفک انتظامات کا جائزہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ بروقت سروئے مکمل کرلیا گیا ہے جس میں ہر ٹریفک سیکٹر کے اہم مقامات کا شام کے اوقات میں ٹریفک ہجوم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اس موقع پر سی ٹی او نے او ایس آئی شبر اقبال کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تمام رمضا ن سستے بازاروں میں ٹریفک ڈیوٹی بروقت لگائیں اور ان بازاروں میں پارکینگ کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس سلسلہ میں پارکینگ ایریا ز کی باقاعدہ نشاندہی بھی کی جائے گی چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ گھنٹہ گھر ، ڈی گرائونڈ ، کوہ نور ، جڑانوالہ روڈ، سمندری روڈ، جھنگ روڈ، سیتانہ روڈ، کینال روڈ، شیخوپورہ روڈ سمیت سرگودھا روڈ پر بھی ٹریفک ڈیوٹی احسن انداز اسے لگائی جارہی ہے جس کی باقاعدہ مانیڑنگ بھی کی جائے گی تمام ٹریفک وارڈنز دلجمعی سے فرائض منصبی نبھائیں اور شہریوں کی اس نیک مہینہ میں خدمت کرکے ڈھیروں نیکیاں کمائیں جبکہ دوسری جانب شہریوں سے بھی صبر و استقلال سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمدی کرتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کا ساتھ دینے کی استدعا کی گئی ہے