مذہبی سکالرمولاناطارق جمیل شدیدسردردمیں مبتلا،صحت یابی کیلئےدعاکی درخواست

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 مئی 2017 18:47

مذہبی سکالرمولاناطارق جمیل شدیدسردردمیں مبتلا،صحت یابی کیلئےدعاکی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22مئی2017ء): معروف مذہبی سکالرمولاناطارق جمیل نے شدیدسردردکے باعث اپنے پروگرام ملتوی کردیے،مولاناطارق جمیل نے معذرت کرتے ہوئے جلدصحت یابی کیلئے دعاکی درخواست کی ہے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیاپرجاری کردہ پیغام میں کہاکہ مجھے اچانک سردردکااٹیک ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ اپنے پروگرام پورے نہیں کرسکتا۔آپ سب سے معافی چاہتاہوں اور دعاکی درخواست کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ سب کے شوق کودیکھ کرمیری تمناتھی کہ میرے دینی پروگرام ہوجاتے۔لیکن بہت مجبوری میں معذرت کررہاہوں۔مولاناطارق جمیل نے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کی کہ اللہ مجھے جلدصحت یاب کردے۔۔۔ویڈیوبھی دیکھیں