ڈپٹی کمشنر لاہور کی شہر بھر میں احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کروانے کی ہدایت

پیر 22 مئی 2017 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر بھر میں احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ دن کے وقت شہر میں کھلے ہوٹلوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں صرف انہی مقامات پر ہوٹلز کھولنے کی اجازت ہو گی جن مقامات کی آرڈیننس میں اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان مقامات میں ریلوے اسٹیشنز، منظور شدہ لاری اڈے اور ہسپتالوں کی کنٹینز شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ ایسی درخواستیں جو ان مقامات کے علاوہ دیگر مقامات پر ہوٹل کھولنے کے لئے موصول ہوئیں ان درخواستوںکو مسترد کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے کہا ہے کہ روزہ کے دوران کھلے ہوئے ہو ٹلز کے مالکان اور ہو ٹل میں آئے ہوئے افرادکو پکڑ کر حوالات میں بندکروایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے اور اس کا احترام ہم سب پر لازم وملزوم ہے۔

متعلقہ عنوان :