ترقی دشمن عناصر کو عوام پہچان چکی ہے ، ترقی کی راہ میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ، ڈاکٹر امجد معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے

پیر 22 مئی 2017 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹرامجد نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ، ترقی دشمن قوتوں کو عوام جان چکی ہے ، 2018کے انتخابات میں ترقی دشمن قوتوں کاصفایاہوجائیگا، بریکوٹ گرڈاسٹیشن کاکریڈٹ لینے والے امیرمقام نے کبل ، مٹہ اور شانگلہ میں جو اعلانات کئے ہیںاب تک ان گرڈسٹیشنوں کوکیوں تعمیرنہیں کیا ، بریکوٹ گرڈسٹیشن کی تعمیرکاکریڈٹ علاقے کے عوام کوجاتاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے شنگردار بریکوٹ میں بجلی گرڈسٹیشن کاافتتاح کرنے کے بعد بریکوٹ بازارمیں تشکرریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ڈاکٹرامجدکو سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں شنگردار لایاگیا، قافلے میں تحصیل بریکوٹ اورپی کے 82 کے ہزاروں لوگوں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کی ، لوگوں نے گرڈسٹیشن چالو ہونے پر ڈاکٹرامجد کو مبارکباد دی ، اورکہا کہ بریکوٹ گرڈسٹیشن کی تکمیل چارسالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ، ڈاکٹرامجد نے کہا کہ چارسال جدوجہد کے اورصبرواستقامت کادامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنے دیا، انہوں نے چیلنج کیا کہ آج گریڈ کے افتتاح کاکریڈٹ لینے کے چکر میں اللہ نے ان کو ذلیل کیا اورایک دوسرے پرکرسیاں چلائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امیرمقام علاقے کے عوام سے اپنی شکست کابدلہ لینے کیلئے علاقے کی تعمیروترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اورآج علاقے کے ساتھ بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انتقامی سلوک کیاجارہاہے ان کااصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری محنت پر پانی پھیرنے والے خود رسواہوگئے ہیں ، لیکن میں آج چیلنج کرتاہوں کہ اگر امیرمقام بریکوٹ گرڈاسٹیشن تعمیر کرسکتے ہیں تو چارباغ ، کبل ، مٹہ ، مدین اوراپنی ضلع شانگلہ میں جوافتتاح کئے ہیں ، وہ کیوں نہیں بناتے ۔

تین سال ہوگئے افتتاحوں کے لیکن ابھی تک وہاں ایک اینٹ بھی نہیں رکھاگیا۔ لیکن پھربھی ہم کہتے ہیں کہ اگراگلے چھ مہینے میں ایک بھی گریڈ کو مکمل کیاتو خود ان کے پاس مبارکباد دینے کیلئے چلاجائینگے بریکوٹ گریڈ بریکوٹ کے غریب عوام کے محنت کانتیجہ ہے کہ اتنی قلیل عرصے میں مکمل ہوا اورعوام اورپی ٹی آئی کے محنت سے سی ایم ہائوس میں چیف پیسکو کیساتھ معاہدہ تھاجس کے تمام ثبوت اورتحریری شکل میں کل کے جلسہ میں لوگوں کودکھائے ہیں ۔ اس وجہ سے بریکوٹ گریڈآٹھ مہینے کے قلیل عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :