سعودی میں جس طرح نواز شریف کو ٹریٹ کیا گیا باعث شرمندگی تھا، عمران خان

ہر پاکستانی شرمندہ ہے، امریکی صدر نے پاکستانی قربانیوں کی بجائے بھارت کی بات کی مگر نواز شریف نے کانفرنس کے بعد بھی بیان نہیں دیا، سپریم کورٹ نے کہا ہے پانامہ لیکس کی کریمنل تحقیقات ہیں، انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے سوشل میڈیا ہے فوج بدنامی نہیں ہورہی بلکہ فوج کو ڈان لیکس میں بدنام کیا گیا ،میڈیاسے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 23:43

سعودی میں جس طرح نواز شریف کو ٹریٹ کیا گیا باعث شرمندگی تھا، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی میں جس طرح نواز شریف کو ٹریٹ کیا گیا باعث شرمندگی تھا، سعودی عرب میں نواز شریف کے ساتھ ہونے والے سلوک پر ہر پاکستانی شرمندہ ہے امریکی صدر نے پاکستانی قربانیوں کی بجائے بھارت کی بات کی مگر نواز شریف نے کانفرنس کے بعد بھی بیان نہیں دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ کریمنل تحقیقات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ساٹھ دن میں تحقیقات مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ساٹھ دنوں میں جے آئی ٹی کی طرف سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے عمران خان نے کہا کہ نوا زشریف نے اسلامی کانفرنس میں خطاب کرنے کیلئے چھ گھنٹے تک تقریر یاد کی لیکن انہیں بولنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے نیٹ پریکٹس تو بہت کی مگر میچ نہیں کھیلایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ مپ نے اپنے خطاب کے دوران اسرائیل یک ہر دشمن کو دہشت گرد بنا دیا۔ ایران کو تنہا کرنے کی بات کی مگر نوا زشریف نہیں بولے انہیں کشمیریوں اور فلسطین کے لوگوں کیلئے بات کرنی چاہیے تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ دور میں حکومت مین سب سے کم سرمایہ کاری آئی۔

وزیراعظم کے بیرون ملک دورے پر 47 لاکھ روپے خرچ آیا جو غریب عوام کے ٹیکس کا پیسہ تھا۔ انہوں نے نواز شریف کی خارجہ پالیسی سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے ہم نہیں چاہتے کہ مسلم ممالک آپس میں تقسیم ہوں پاکستان کا کام آگ بجھانا ہے آگ لگانا نہیں نواز کو ٹرامپ کی باتوں پر اپنا بیان دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو کیوں پکڑا جارہا ہے سوشل میڈیا کے ڈرامے سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا ہے فوج بدنامی نہیں ہورہی بلکہ فوج کو ڈان لیکس میں بدنام کیا گیا ہے۔ (عابد شاہ)