Live Updates

وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں ، عمران خان گزشتہ3سال کے حساب سے بھاگ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

عدالت نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،جے آئی ٹی کے ساتھ وزیراعظم اور انکا پورا خاندان تعاون کر رہا ہے کچھ لوگوں کا کام صرف اداروں اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا ہے،میڈیاسے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 23:43

وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں ، عمران خان گزشتہ3سال کے ..
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں جبکہ عمران خان گزشتہ3سال کے حساب سے بھاگ رہے ہیں،عمران خان پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے آج جے آئی ٹی کی طرف سے دی جانے والی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ وزیراعظم اور انکا پورا خاندان تعاون کر رہا ہے۔وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں،عمران خان سے حساب مانگیں تو وہ تین سال سے پیچھے نہیں جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کام صرف اداروں اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا ہے۔

عمران خان نے جس طرح اداروں کی پگڑیاں اچھالی سب لوگوں نے دیکھا،اب لوگ عمران خان کی باتوں پر یقین نہیں کرتے اور نہ سنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک کے ادارے مستحکم ہوں انہیں سی پیک،نوجوانوں کی ترقی اور ملک آگے بڑھتا اچھا نہیں لگتا،وہ اور انکے لوگ دشمن کی زبان بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف جھوٹ اور الزام پر مبنی سیاست کرنا ہے۔

عمران خان جھوٹ کی سیاست چھوڑیں اور کارکردگی کی سیاست کریں۔انہوں نے کہا ڈان لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف مہم چلائی۔پی ٹی آئی ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتی۔انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی سے ہمیں امید ہے کہ وہ ملک کے قانون اور آئین کے مطابق اپنی کارروائی جاری رکھے گی جس طرح وہ ابھی کر رہی ہی۔(ولی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات