فیصل آباد، اکائونٹس آفس کے ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال

حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کریگی ہمارا احتجاج جاری رہیگا‘ احتجاج کی وجہ سے اکائونٹس آفس میں آنیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

پیر 22 مئی 2017 23:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) اکائونٹس آفس کے ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال، حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کریگی ہمارا احتجاج جاری رہیگا‘ احتجاج کی وجہ سے اکائونٹس آفس میں آنیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ آن لائن کے مطابق ملازمین نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹریژریز اینڈ اکائونٹس سروس ایسوسی ایشن ضلع فیصل آباد کے صدر چوہدری محمد یونس‘ سیکرٹری شاہد آفتاب‘ نائب صدر محمد ناصر سمیت تمام عہدیداران نے اکائونٹس آفس کو بند کر کے قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دوسرے محکموں کو ہیلتھ الائونس‘ جوڈیشری الائونس‘ پروفیشنل الائونس‘ رسک الائونس‘ ٹیچنگ الائونس‘ ایجوکیشن الائونس ملتے ہیں ہمیں ٹریژری الائونس او ر ہمارا پے سکیل اپ گریڈ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :