فیصل آباد:تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق

پیر 22 مئی 2017 23:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے ‘ آن لائن کے مطابق بائیس سالہ ناصر ولد اللہ یار سکنہ 366گ ب موٹر سائیکل 125پر سوار ہو کر اپنے ساتھی بیس سالہ محمد عرفان ولد محمد عارف سکنہ خانپور خانوآنہ بائی پاس بالمقابل کھڈیاں واڑیچاں ہوٹل سے کھانا لینے جارہے تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 236روشن والا بائی پاس پر اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرنیوالے دونوں محنت کش شدید زخمی ہوگئے ‘بیس سالہ محمد عرفان ولد محمد عارف تھوڑی دیر بعد دم توڑ گیا جبکہ بائیس سالہ ناصر ولد اللہ یار کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متعلقہ عنوان :