فیصل آباد:محکمہ سوئی گیس ٹیم کا چھاپہ

گیس کے گھریلو میٹر کا کمرشل استعمال کرنے پرمیٹر اتار لیا‘

پیر 22 مئی 2017 23:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر گیس کے گھریلو میٹر کا کمرشل استعمال کرنے پرمیٹر اتار لیا‘ ‘ آن لائن کے مطابق چاندنی سٹریٹ النجف کالونی کے رہائشی ارشد گجر نے اپنے گھر میں بڑے پیمانے پر کھانے پینے کی اشیاء تیار کرکے دو سرکاری سکولوں اور مختلف ہوٹلوں کو سپلائی دیتا تھاجس کی اطلاع ملنے پر محکمہ سوئی گیس کے آپریشنل انچارج نثار شاہ نے کارروائی کی اور ارشد گجر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر سوئی گیس کا میٹر اتار لیا‘ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ارشد گجر کے خلاف تا حال مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ‘ محکمے اور صارف کے درمیان مک مکا ہونے کی خبریں علاقے میں گردش کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :