Live Updates

ملک فیصل کی تحریک انصاف میں شمولیت سے ہنہ اوڑک کے عوام کی حقیقی نمائندگی ہو گی، تحریک انصاف کوئٹہ

پیر 22 مئی 2017 23:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) تحریک انصا ف کے کارکنوں عبیداللہ ، زین اللہ کاکڑ اور قمر الدین کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک فیصل کی تحریک انصاف میں شمولیت سے ہنہ اوڑک کے عوام کی حقیقی نمائندگی ہو گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسہ میں ہنہ اوڑک کے رہنماء ملک فیصل خان کاکڑ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر کے اہلیان ہنہ اوڑک کے عوام کی حقیقی نمائندگی کی ہے ہنہ اوڑک سے ملک فیصل خان کاکڑ کی شمولیت خوش آئند ہے اور عوام کی بڑی اکثریت ان کے ساتھ ہے ہم ملک صاحب کو اپنے پرے تعاون کا یقین دلا تے ہوئے امید کر تے ہیں کہ ملک فیصل خان پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہنہ اوڑک کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ہنہ اوڑک کے عوام روایتی سیاست والوں سے بیزار ہے جنہوں نے ہنہ والوں کو سبز باغ دکھائے اور عملی طور پر کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات