بھارت سمیت نان این پی ٹی ممالک کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت بارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،چین

پیر 22 مئی 2017 23:39

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت سمیت ایسے ممالک جو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدے کا حصہ نہیں ہیں، ان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے بارے میں چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن پنگ نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک جو این پی ٹی معاہدے میں شامل نہیں ہیں کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے بارے میں چین ٹو سٹیپ اپروچ پر قائم ہے جو نیوکلیئر سپلائرز گروپ سے اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ این پی ٹی معاہدے میں غیر شامل ممالک کی گروپ میں شمولیت کے بارے میں ایک قابل عمل حل تلاش کرے ۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے ایران کے دوبارہ صد رمنتخب ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے انہیں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

متعلقہ عنوان :