لاہورہائیکورٹ نے شناختی کارڈ کے اجرا ء میں تاخیر اور افغان شہریوں سے عدم تعاون کیخلاف درخواست پر ڈی جی نادرا کو طلب کر لیا

افغان شہریوں کی جانب سے شناختی کارڈز کے حصول کیلئے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

پیر 22 مئی 2017 23:39

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) لاہورہائیکورٹ نے شناختی کارڈ کے اجرا ء میں تاخیر اور عملے کی جانب سے افغانی شہریوں کو بے جا تنگ کر نے کیخلاف دائر درخواست پر ڈی جی نادرا کو طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے خان محمد وغیرہ افغان شہریوں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وںکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شناختی کارڈ کے اجرا ء میں تاخیر اور عملے کے تعاون نہ کرنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے کہا کہ شناختی کارڈ منسوخ ہونے کی وجہ سے کاروبار اور رہائش کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عدالت نے افغان شہریوں کی جانب سے شناختی کارڈز کے حصول کیلئے تمام درخواستیں بھی یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر نادار نے کسی افغان شہری کا شناختی کارڈ جاری نہیں کرنا تو تحریری وضاحت پیش کی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نادرا حکام کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ڈائر یکٹر جنرل نادرا اور ڈائر یکٹر آپریشن پنجاب کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت26مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :