لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،سنگین مقدمات میں ملوث 9ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور مسروقہ گاڑیاں برآمد

پیر 22 مئی 2017 23:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈاٹسن، موٹرسائکلیں، موبائل فونز، اسلحہ اور مںشیات برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رشید وگن کی پولیس نے خیرشاہ مقام پر جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر جواریوں ہوت خان، بخش علی، نبن نواب اور یاسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈاٹسن، دو موٹرسائکلیں، تین موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرکے ان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ مارکیٹ پولیس نے موہن فقیر مقام کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاشق لغاری کو رپیٹر اور کارتوسوں سمیت، تھانہ تعلقہ پولیس نے کھکھرانی بائی پاس کے قریب کاروائی کے دوران بقاپور تھانہ کے روپوش ملزم عابد مہر کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ گیریلو پولیس نے رشید وگن روڈ سے ملزم سرتاج لغاری کو آدھا کلو چرس سمیت جبکہ تھانہ اللہ آباد کی پولیسن ے ابوبکر مقام کے قریب کاروائی کے دوران ملزم فیاض شیخ کو آدھا پاؤ چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروایوں میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکٹس اور شاباس بھی دی۔

متعلقہ عنوان :