وفاقی حکومت نے مکمل ترقیاتی بجٹ جاری نہ کرکے اپنی ناکامی کا ثبوت دیا ہے،سینیٹر عاجز دھامرا

پیر 22 مئی 2017 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مکمل ترقیاتی بجٹ جاری نہ کرکے اپنی ناکامی کا ثبوت دیا ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی مکمل تیاری کے باوجود بھی وفاقی ترقیاتی بجٹ کے ایک کھرب 84ارب روپے جاری نہ ہو سکے ہیں،جاری کردہ بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل وزارت کو ترقیاتی بجٹ کا ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا جبکہ مالیاتی ایوارڈ سے بھی سندھ کی رقم میں 29ارب روپے کی کمی کا خدشہ ہے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ نواز حکومت نے عوام اور صوبوں سے مالیاتی ناانصافی کی روایت کو برقرار رکھا، جبکہ ڈار صاحب بھی دیگر ساتھی وزرا کی طرح جھوٹ پر مبنی بجٹ تیار کر رہے ہیں، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ تمام حکومتی ادارے نواز لیگ وزرا کی جھوٹی پالیسیوں کی وجہ سے ناکام رہے، نہ بجلی ہے، نہ پانی ہے، نواز شریف تو ترقی کی دعوائیں کرتے کرتے نہیں تھکتے۔

متعلقہ عنوان :