ڈی جی ریسکیو پنجاب کا اضلاع کی سیلاب سے نبرد آزما ہونے کی تیاری اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے نفاذ کا جائزہ

تمام ایمرجنسی افسران و سٹاف اپنی فزیکل فٹنس کو 30جون تک یقینی بنائیں وگرنہ کارروائی کی جائے گی‘ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر

پیر 22 مئی 2017 23:37

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) سیلاب کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام اضلاع کی سیلاب سے نبرد آزما ہونے کی تیاری اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ گزشتہ روز ریسکیو 1122ہیڈ کوارٹرز میں ضلعی ایمرجنسی افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے انہیں ہدایت جاری کہ کہ وہ سیلاب سے موثر انداز میں نبرد آزما ہونے کی مکمل تیاری رکھیں اور متوقع سیلاب زدہ اضلاع میں مشترکہ فرضی مشقوں کا انعقاد یقینی بنائیں اورایمرجنسی آلات کی ٹیسٹنگ اورفلڈ ریسکیو ریپئر اینڈ مینٹی نینس کی روپورٹس ہیڈ کوارٹرز بھیجیں۔

میٹنگ میں تمام ضلعی ایمرجنسی افسران، ریجنل ایمرجنسی آفیسر ، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ ، مانیٹرنگ، ایویلوایشن اینڈ ریسرچ )فہیم قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اعجاز احمد ورک، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ایاز اسلم اور ہیڈآف لاء اینڈ ایڈمنسٹریشن علی حسن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ایمرجنسی افسران و سٹاف کو تنبیہ کی کہ وہ تیس جون تک اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں وگرنہ اُس کے بعد موٹے ریسکیورز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریسکیورز ہیں اور ہمیں ریسکیورز کی طرح ہی دِکھنا چاہیے ، ہمیں ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ خندہ پیشانی سے اور حسنِ اخلاق سے پیش آنا چاہیے ۔ انہوں نے ضلعی ایمرجنسی افسران پر زور دیا کہ وہ ایمرجنسی آپریشنز کے دوران اپنے سٹاف کی یونیفارم، ٹرن آئوٹ گیئر اور ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریپئر اینڈ مینٹی نینس میں بہت بہتری کی گنجائش ہے اس لیے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران ایمرجنسی وہیکلز کو ٹھیک کروانے کیلئے مکمل تاریخ اور پورا کیس بنا کر ہیڈکوارٹرز بھیجوایا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ کل 350ایمرجنسی ایمبولینسز میں سے کل پندرہ ایمبولینسز ایسی ہیں جو تین لاکھ سے زائد چل چکی ہیں اور جنہیں بہت جلد تبدیل کردیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران پر زور دیا کہ وہ پنجاب کی تمام یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمزکے قیام کو یقینی بنائیں اور شہریوں کو ذمہ دار شہری بننے کا موقع فراہم کریں تاکہ وہ پنجاب کے ٹائونز اور تحصیلوں میں محفوظ معاشروں کے قیام میں وہ اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :