انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2017انٹر پارٹII کا امتحان پوری شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر

حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت امتحانات کے انعقاد کے شفاف انتظامات کئے گئے ہیں‘چیئرمین لاہور بورڈ

پیر 22 مئی 2017 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِاہتمام انٹر میڈیٹ (پارٹ II)سالانہ امتحان 2017ء کے پہلے مرحلے میں پیپرز مکمل شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں (پارٹI)کے پیپرز کا آغاز 23 مئی بروز منگل سے ہو گا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹر میڈیٹ پارٹ II سالانہ امتحان 2017ء کے پہلے مرحلے کی کامیابی سے تکمیل پر چیئرمین تعلیمی بورڈ لاہور پروفیسر چودھری محمد اسماعیٰل نے اپنے پیغام میں کہا کہ کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے تحت امتحانات کے انعقاد کے شفاف انتظامات کئے گئے ہیںاور مانیٹرنگ ٹیموں کو مزید متحرک کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کی سیکورٹی کو مکمل فول پروف بنانے ہر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ دفعہ 144کے نفاذ کی وجہ سے امتحانی مراکز کے قریب کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی ہر گز اجازت نہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :