علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں،گورنر سندھ

ملک بھر میں مذہبی تہوار ایک ساتھ منانے کیلئے چاند کی رویت پر اتفاق رائے نہایت ضروری ہے ،محمد زبیرکی مفتی منیب الرحمن سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 23:37

علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں،گورنر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں رویت ہلال کمیٹی کی کارکردگی ،مذہبی تہواروں پر چاند کی رویت پر اتفاق رائے کی اہمیت و ضرورت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کمیٹی میں تمام مسالک کے علمائے کرام کی موجودگی خوش آئند ہے،چاند کی رویت پر اتفاق رائے نہایت ضروری ہے تاکہ ملک بھر میں مذہبی تہوار ایک ساتھ منائے جاسکیں،انہوں نے کہا کہ علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ملاقات میں مفتی منیب الرحمان نے گورنر سندھ کو بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی مصدقہ شہادتوں کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کرتی ہے اس ضمن میں بھرپور احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :