سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس (کل)طلب کرلیا

اجلاس میں کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے حوالے پیداہونے والی صورتحال کاجائزہ لیاجائیگا

پیر 22 مئی 2017 20:35

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس (کل )منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے حوالے پیداہونے والی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے ،ْاجلاس میں کمیٹی کے ارکان شرکت کریںگے اور وزارت خارجہ کی طرف سے اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔