اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں صلح نامہ مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر کل کے لیے دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے

پیر 22 مئی 2017 20:25

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں صلح نامہ مسترد کرنے کے فیصلے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کے والدین اور ملزمان کے مابین صلح نامہ مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر طیبہ اور سرکار کو کل (منگل) کے لیے دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے راجا خرم کی نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

راجہ خرم کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت صلح نامہ مسترد کر کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے دس مئی کے عدالتی فیصلے کو معطل کرے، طیبہ کے والد اور والدہ نے صلح نامہ عدالت میں جمع کرایاہے جبکہ ایف آئی آر میں شامل الزامات قابل سمجھوتہ ہیں، قانون کے مطابق قابل سمجھوتہ جرم پر فریقین کے مابین صلح کے بعد فردجرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ فاضل جج نے عدالت نے طیبہ اور سرکار کو کل کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔ گزشتہ سماعت پر نوٹس جاری کرنے کا حکم ہوا تھا مگر تکنیکی وجوہات کی بنا پر نوٹسز جاری نہ کیے جا سکے۔

متعلقہ عنوان :